حیدرآباد۔3نومبر(اعتماد نیوز) دہلی میں اب موجود سیاسی بحران کا خاتمہ ہونے
والا ہے۔ چنانچہ آج دہلی کے لفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کی جانب سے دہلی کے اہم
سیاسی جماعتیں بی جے پی ‘ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کو الگ الگ طور پر
اجلاس کے لئے طلب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی نے اپنے موڈ میں تبدیلی
لاتے ہوئے انتخابات کے لئے تیار ہو چکی ہے۔ مہاراشٹر ‘ ہریانہ میں شاندار
کامیابی کے
بعد وزیر اعظم نریندر مودی ‘ قومی صدر امیت شاہ کی جانب سے اسی
جانب پارٹی قائدین کو تازہ انتخابات کے لئے تیار رہنے کے اشارے دئے جا چکے
ہیں۔ چنانچہ آج بی جے پی نے لفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کے ساتھ منعقدہ اجلاس
میں بھی یہی بات بتا چکی ہے کہ انکی پاس تشکیل حکومت کے لئے عددی طاقت نہیں
ہے۔ خیال رہے کہ چند دن سے سپریم کورٹ کی جانب سے مرکزی حکومت پر دہلی میں
تشکیل حکومت کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔